پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں فریال کو بیک لیس ڈریس میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ فریال محمود ایک زبردست ڈانسر ہیں اور وہ اپنے ڈانس کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے حال ہی ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ فریال محمود کی رقص کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ فریال اکثر نامور ڈیزائنرز اور برانڈز کے لئے مختلف فوٹو شوٹس میں نظر آتی ہیں۔














