Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود یاماہا نے موٹر بائیکس کی قیمتیں 24 سے 29 ہزار تک بڑھا دی ہیں۔

یاماہا موٹر بائیک کے ماڈل وائے بی زی 24 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 500 کی ہوگی۔

وائے بی زی ،ڈی ایکس 26500 اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار کی ہوگی۔

وائے بی آر 27500 اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار روپے میں ملے گی۔

وائے بی آر جی 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ36 ہزار کی ہوگی۔

وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے اور اورنج 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب ہوگی۔