سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام جاری رکھنے پر حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنے ایک بیان میں کہا کہ قرضوں سے معیشت چلانے پر پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی میں اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح سود دنیا میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ سودی نظام جاری رکھنے پر حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں، حکومت میں شامل مذہبی جماعتیں بھی سودی نظام پر خاموش ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت پندرہ مہینوں میں ایک وعدہ پر بھی عمل نہیں کرسکی، ملک میں کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئندہ نسلوں پر بھی قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا جبکہ جماعت اسلامی ملک میں قرآن کا نظام چاہتی ہے۔


















