Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک کا قرض کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ

عالمی بینک کی جانب سے قرض کے لئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پراپرٹی کے لین دین پر درست قیمت کے تعین کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم اگست سے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 13 تا 15 فیصد اضافے کی تیاریاں شروع کی جائیں گی اور پراپرٹی کی ویلوایشن ریٹ بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی ریٹ کے لیے شہروں کی تعداد 42 سے بڑھا کر  51 کرنے پر غور ہوگا، ایف بی آر پراپرٹی ویلوایشن میں مزید 9 شہر شامل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی ویلوایشن کے لیے بھکر، چارسدہ، خانیوال، خوشاب، لیہ، چنیوٹ، میانوالی، سبی اور صوابی کو شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔