Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 07 ڈالر کے اضافے سے 1932 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا