Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے  چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.02 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.48 سے کم ہو کر 276.46 روپے پر بند ہوا ہے۔