Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا پہلا منشور سودی نظام ختم کرنا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا پہلا منشور سودی نظام ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے معاشی نظام میں 1839کی بنیاد پر ہمارا نظام کھڑا ہے، 1931میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ بنکوں کا نظام یہودیوں کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ ہے موجودہ حکومت عدالت پر عمل درآمد کرنا چاہتی ہے مگر سودی نظام میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو لیڈ کرنے والا ایک مذہبی شخصیت ہے، ان سے امید تھی وہ سودی نظام کے خلاف کچھ کام کریں گے مگر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی نائب صدر یہاں آئی اس نے بتایا کہ قرضوں کی بنیاد پر قوم ترقی نہیں کرسکتی ، آئی ایم ایف نے قسطوں میں پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت ایسے خوش ہے جیسے سری نگر پر پاکستان کا پرچم لہرایا ہو۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں جب سودی نظام ختم کیا تو کہا کہ طالبان آگئے ہیں ، 7ہزار 300ارب اگر ہم سودی نظام میں دے سکتے ہیں تو آپ لوگوں کو کیوں نہیں دے سکتا، اللہ کا فرمان ہے جس نے میرا نظام چھوڑا اس کی معیشت تباہی ہوجائے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ فنانس منسٹر کی حیثیت سے جو کام کیا وہ بتایا کہ سودی نظام کا متبادل موجود ہے، جماعت اسلامی کا پہلا منشور ہے کہ جب حکومت آئی سودی نظام ختم کریں گے۔

متعلقہ خبریں