گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ڈالر کی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد، موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث سامان کی درآمد میں مشکلات اور بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی۔ موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت 35 فیصد کم ہوئی۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 48 فیصد کم ہوئی، بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 فیصد کم ہوئی، خام مال کی قلت اور درآمدات میں مشکلات کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہوئی۔



















