Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی ہے۔