Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی نئی قیمت نے تاریخی ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5316 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5316 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 10 ڈالرز اضافے سے 1967 فی اونس ہوگیا ہے۔