چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری شافع حسین نےکہا کہ نگران سیٹ بالکل بھی متنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔
چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار سیٹ ضروری ہے، ملکی حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں آئینی طریقہ کار کے مطابق چلا جائے۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہیے، امید ہے نگران وزیر اعظم کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے متفقہ نام پر اتفاق کیا جائے گا۔
ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی شریک ہوئے۔


















