آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیرکی امریکی سینٹ کام کےکمانڈرمائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے امریکی سینٹ کام کے کمانڈرمائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون اور دفاعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران پاک امریکا عسکری قیادت کا تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


















