Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، مسائل پر قابو نہیں پائیں گے تو معیشت کا پہیہ تیزی سے نہیں چلے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں تین صنعتی زونز کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے، ان منصوبوں سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جتنی اب سرمایہ کاری کی ضرورت تھی اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا، ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے ہمیں دگنی محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے مسئلے کو جنگی بنیادوں پرحل کرنا ہوگا۔ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو وفاق سے جو بھی تعاون چاہیے ہوگا وہ ملے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر نے اکنامک زونز کی تعمیر میں دلچسپی ظاہرکی۔

انھوں نے کہا کہ مہنگاتیل اور مہنگی بجلی ہم برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، مسائل پر قابو نہیں پائیں گے تو معیشت کا پہیہ تیزی سے نہیں چلےگا۔ ایل این جی کی قیمتیں کم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرمایہ کار قطر سے بات کریں اور سستی گیس پاکستان لائیں، نجی شعبہ گیس منگواسکتاہے، مارکیٹ میں فروخت نہیں کرسکتا، چین سے ہمارے تعلقات دوبارہ استوار ہوئے ہیں۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ نگراں حکومت سے متعلق قانون سازی بھی کررہے ہیں، اگلے ماہ نگراں حکومت وجودمیں آئے گی، امید ہے نگراں حکومت معیشت کی بہتری کیلئےکام کریگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں