Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا

جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کردیا۔

 خاتون نے ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ریچھ کے حملے کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئیں تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خاتون کو پنجرے سے فوری باہر نکالا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا تھا۔

بعد ازاں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں