Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’گدر 2 ‘کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی فلم گدر 2 کا ٹریلر 26 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

کئی گانوں کی ریلیز کے بعد اور بہت زیادہ انتظار کے باعث، گدر 2 کے بنانے والے فلم کا ٹریلر 26 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں۔

سینما گھروں میں سیکوئل کی ریلیز سے چند ہفتے قبل اداکار سنی دیول اور اتکرش شرما اور ہدایت کار انیل شرما بدھ کو ممبئی میں ہونے والی لانچنگ میں شرکت کریں گے۔

تاہم، امیشا پٹیل، جو فلم کی مرکزی اداکارہ ہیں، ٹریلر لانچ میں شرکت نہیں کریں گی،  سکینہ کے کردار کو دوبارہ پیش کرتے ہوئے، اداکارہ مبینہ طور پر سمرت کور کی حمایت میں اپنے حالیہ تبصروں کے بعد متنازعہ سوالات سے بچنا چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں  نے لانچ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)

واضح رہےکہ گدر: ایک پریم کتھا نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی، جس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ اس کا ٹکراؤ عامر خان کی لگان: ونس اپون اے ٹائم ان انڈیا سے ہوا۔

گدر 2 کو انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ 11 اگست 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم OMG 2 کے ساتھ ٹکرائے گی جس کے ہدایت کار امیش شکلا ہیں اور اس میں اکشے کمار، پنکج ترپاٹھی، یامی گوتم، اور ارون گوول شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں