Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلامی نظام ہی انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام ہی انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنےا یک بیان میں کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو اخلاقی، سیاسی،معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات، تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل تباہ کی جارہی ہے اور یونیورسٹیز میں نشہ عام ، رپورٹس کے باوجود حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور یونیورسٹی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ہوشربا ہے، قوم سوال پوچھ رہی کہ حکمران نوجوان نسل کے تحفظ میں کیوں ناکام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں سمسٹر سسٹم سے بلیک میلنگ کے دروازے کھلے، بہاولپور یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات ہوں، ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظام ہی انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے، نوجوان کی بہتری کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں