سراج الحق نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خار ہسپتال میں باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر باجوڑ جیسا بڑا واقعہ کسی اور ملک میں ہوتا تو پوری حکومت معافی مانگتی اور استعفی دیتی۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بدامنی اور پریشانی ہے، یہاں جلسہ محفوظ نہ مسجد اور بازار، مگر اس پر نہ قومی اسمبلی اور نہ سینیٹ میں کوئی بات ہوئی ہے، نہ وزیراعظم اور نہ کابینہ نے کوئی ذمہ داری محسوس کی ہے جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ نے اپنی نالائقی اور نااہلی کا اعتراف کیا، نگران حکومت صرف اپنے سیکرٹریٹ تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکہ انتہائی قابل مذمت ، واقعہ خیبرپختونخوا میں بدامنی لہر کا تسلسل ہے، سوال ہے کہ شہریوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟، عوام کہاں جائیں، کس دروازے پر دستک دیں؟۔
سراج الحق نےکہا کہ ایک طرف پاکستان، ازبکستان،افغانستان کو ریلوے ٹریک سے جوڑنے کی تیاری ہو رہی، دوسری جانب پاک افغان سرحد پر ٹینشن برقرار ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سب سے پہلے اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، حکومت قیام امن کے لیے قومی مشاورت کا آغاز کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















