وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کی عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات ہوئی جس میں میں دفاع، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کوالیکٹرانک ویزہ کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں۔
ملاقات میں وزیرداخلہ کی درخواست پر عراقی وزیراعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کرنےکی منظوری دی جبکہ وزیرداخلہ کے استفسار پر عراقی وزیراعظم کی جانب سے پاکستان زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔
ملاقات میں عراقی وزیرداخلہ عبدالا میر الشماری نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















