کیرالہ اسٹوری میں اپنے کردار کے لئے مشہور بھارتی اداکارہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادا شرما جو دی کیرالہ اسٹوری میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں، انہیں 2 اگست کو اسپتال لے جایا گیا تھا اور صحت کے کئی مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ادا شرما کو بدھ کی صبح الٹیاں شروع ہوگئیں تھیں اور اور ان کی حالت بگڑ رہی تھی تاہم انہیں فوری طور پر اسپتال داخل کروایا گیا جہاں انہیں ڈائریا اور کھانے کی الرجی کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس وقت زیر نگرانی ہیں اور ڈاکٹر ان کی اچھی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
ادا جو آنے والے شو میں بھوانا ریڈی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، انہیں پروموشن سے قبل ہنگامی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














