Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کے اعلان پر چیئرمین اوگرا کا نوٹس

لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے معاملے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا حکام نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی یشن کے عہدے داروں کو آج مذاکرات کے لیے بلا لیا ہے۔

چیئرمین اوگرا نے ڈائریکٹر ان فورسمنٹ کو عرفان کھوکھر سے مذاکرات کی ہدایت دی ہے، تاہم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور اوگرا میں آج مذاکرات لاہور میں ہوں گے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ ایل پی جی کمپنیاں حکومتی نرخوں پر ڈسٹری بیوٹرز کو گیس فراہم نہیں کر رہی۔

 واضح رہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے 5 اور 6 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں