Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بد امنی کے خلاف پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں، ایمل ولی خان

 ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بد امنی کے خلاف پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت مل گئی تو تمام سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیم مفت کریں گے جبکہ جامعات طالبات کو ماہانہ پانچ ہزار روپے وظیفہ، اسکالرز کو سالانہ ریسرچ گرانٹ دینگے۔۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ جن اضلاع میں یونیورسٹز نہیں ہے وہاں ہونیورسٹیز بنائیں گے جبکہ تیس لاکھ تک نوجوانوں کو نوکریاں، بلاسود قرضے بھی دیں گے اور نوکریوں کے لئے ٹیسٹ مفت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹو ڈنٹس یونین کی بحالی بھی پارٹی منشور میں شامل ہے، اگر پختونخوا کے عوام نے اعتماد کیا تو ضلعی خودمختاری یقینی بنائیں گے اور صوبے کے  اقتصادی ترقی کو ترجیح دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کریں گے، قوانین کے ذریعے سورہ، ولور سمیت دیگر رسومات خاتمہ کریں گے جبکہ افغانستان کے ساتھ سولہ راہداریوں کو مستقل بنیادوں پر کھول دیں گے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبہ وسائل سے مالامال ہے، لیڈر شپ کی ضرورت ہے، بد امنی کے خلاف پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں۔

صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان نےمزید کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کے گھر میں داخل ہونے کا نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت اس لئے لائی گئی تھی کہ معیشت کی حشر نشر ہو، حالات جو بھی ہو ہمیں بیرون ممالک سے تجارت کرنی ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں