فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کو تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں باقاعدہ رابطہ قائم ہے، جی ڈی اے کے ساتھ آج اچھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر کچھ فیصلے کیے ہیں اور اس کو تیزی سے آگے لے کر جارہے ہیں، سندھ کو تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ بنائیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ہمارا مشترکہ امیدوار ہوگا، نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کر سندھ سے 15سال کے جبر ختم کریں گے، اگلا وزیراعلیٰ سندھ جی ڈی اے اور ایم کیوایم کا مشترکہ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















