کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ ٹرین حادثے کے بعد امدادی ٹرینیں کوٹری اور روہڑی سے روانہ کر دی گئی ہیں۔
کراچی آنے والی گرین لائن ٹرین کو نوابشاہ اسٹیشن پر روکا گیا جبکہ اندرون ملک جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈو آدم اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثہ نواز ڈاہری کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے باعث 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی وجہ سے ہزارہ ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔
ہلاک مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے، قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل
جائے حادثہ پر دو امدادی ٹرینیں روانہ کی جا رہی ہیں، پہلی ریلیف ٹرین کوٹری اور دوسری روہڑی سے روانہ ہو رہی ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی۔
حادثے کے باعث کراچی لاہور اور لاہور کراچی کے درمیان ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















