پاکستان کے دفتر خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھی۔
دفتر خارجہ نے آج ان قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کھیل اور سیاست دو الگ معاملات ہیں جنہیں ایک ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا، اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان کھیلوں کو نہیں لانا چاہیئے۔
پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے کو اس کی متعصبانہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے اس حوالے سے ہمیشہ تعمیری اور مثبت سوچ کو پروان چڑھایا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں سلامتی کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے خدشات آئی سی سی اور بھارتی منتظمین کے سامنے رکھ دیئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی حکام پاکستان کرکٹ تیم کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















