وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے لیے سابق چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پیش کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر نگران کابینہ کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ہنگامی طور اسلام آباد طلب کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مشاورت مکمل کر کے اسلام آباد سے واپس کراچی پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ آج اپوزیشن لیڈر کو نام پیش کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















