Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد عالم نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

فواد عالم نے پاکستان میں کرکٹ کیریئر کو الوداع کہتے ہوئے اپنی نظریں امریکہ میں اپنے کیریئر پر جمالیں ہیں۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق فواد عالم نے پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو الواع کہنے کا ارادہ کرکے اپنی توجہ امریکہ میں اپنے کیریئر کی جانب مبذول کروالی ہے۔

فواد عالم مائنر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں شکاگو کنگز مین کے لیے مقامی کھلاڑی کے طور ایک نیا کردار نبھانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چل کر یہ فیصلہ کیا ہے جب کہ سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدر اور محمد محسن اپنے کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں نے 4 اننگز کھیل کر 33 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جب کہ اس میچ میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے۔

اگرچہ فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ سفر کا آغاز 2009 میں سری لنکا کے خلاف سنچری سے کیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ہی پاکستانی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے بعد قومی کھلاڑی نے بالآخر 2020 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم میں واپسی کی۔

ٹیسٹ کریئر کے دوران انہوں نے 19 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 38.88 کی اوسط کے ساتھ فواد عالم نے پانچ سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت 1011 رنز بنائے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں