اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وسیم مختارکو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا چیئرمین لگائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لئے وسیم مختار کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے آج سرکو لیشن کے ذریعے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کی سربراہی میں قائم تھی جس میں چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے اور باقی دو ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے وسیم مختار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکریٹری ہیں جبکہ یہ پیپکو اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توصیف ایچ فاروقی کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد چیئرمین نیپرا کا عہدہ خالی ہے جبکہ مجموعی طور پر دو درجن کے قریب افراد نے چیئرمین نیپرا کیلئے اپلائی کر رکھا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















