Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر آگئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی 2023 کو سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ  قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے بتایا کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا تاہم  جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں