حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کی نوازشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس میں لگ بھگ 50 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام اباد سے باہر اسپیشل ڈیوٹی پر جانے والے تمام ملازمین کے عام اور اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ریٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک عام ریٹ 496 سے بڑھا کر 744 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک اسپیشل ڈیلی الاؤنس ریٹ 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 5 سے 11 تک عام ڈیلی ریٹ 624 سے بڑھا کر 936 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 800 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 12 سے 16 تک عام ریٹ 1120 روپے سے بڑھا کر 1680 روپے یومیہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسپیشل ڈیلی الاؤنس 1440 روپے سے بڑھا کر 2160 روپے کیا گیا ہے۔
گریڈ 17 سے 18 تک عام ریٹ 2ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے یومیہ اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 2560 روپے سے بڑھا کر 3840 روپے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گریڈ 19 سے 20 تک عام ڈیلی الاؤنس 2480 روپے سے بڑھا کر 3720 روپے اور اسپیشل ریٹ 3280 روپے سے بڑھا کر 4920 روپے تجویز کیا ہے۔
علاوہ ازیں گریڈ 21 کے لیے عام ڈیلی الاؤنس 2800 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 4000 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کیا گیا جبکہ گریڈ 22 کے لیے عام ڈیلی الاؤنس 2800 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے اور اسپیشل ڈیلی الاؤنس 4800 روپے سے بڑھا کر 7200 روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ عام ریٹ کا اطلاق چھوٹے شہروں اور اسپیشل ریٹ کا اطلاق بڑے شہروں میں ڈیوٹی پر جانے کے لیے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















