Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل میپ پر وہ متنازعہ چیزیں جن کے بارے میں کبھی آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا

گوگل میپس ایسا دلچسپ ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ان جگہوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ کے جانے کے امکانات کم ہوں۔

لیکن مختلف مقامات کی تلاش کے دوران آپ کا سامنا چند عجیب و غریب چیزوں سے بھی ہوجاتا ہے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔

درحقیقت ان میں سے بعض چیزیں کسی حد تک متنازعہ ہیں کیونکہ ان کے حوالے سے بیان کی جانے والی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

کوکا کولا کا لوگو

چلی کے شہر اریکا کے قریب واقع پہاڑ کی ڈھلوان پر تعمیر کیا جانے والا کوکا کولا کا لوگو جو دنیا کا سب سے بڑا لوگو قرار دیا جاتا ہے۔

image

گوگل میپ کے ذریعے دکھائی دینے والا یہ لوگو کمپنی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کوک کی 70 ہزار خالی بوتلوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

انٹارٹیکا پر پراسرار اہرام کی دریافت

سوال یہ ہے کہ کہ کیا انٹارکٹیکا کی برف میں چھپا ہوا یہ اہرام کی شکل کا ڈھانچہ ایک اور قدیم تہذیب کی میراث ہے، یہ ابھی بھی ایک بحث ہے۔ اس اہرام کے بارے میں کئی نظریات پائے جاتے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی متفقہ رائے قائم نہیں کی جاسکی۔

image

بلند و بالا عمارات کے درمیان کروز شپ

یہ جہاز ایک عمارت ہے جو کہ ہانگ کانگ میں ایک شاپنگ سینٹر ہے۔

image

یہ خاص طور پر رات کے وقت شاندار نظر آتا ہے جب ساری لائٹس روشن ہوتی ہیں۔

دیو کے پاؤں کا نقش

تصویر میں نظر آنے والا کسی دیو کے پاؤں کے نقش کی مانند اسٹرکچر درحقیقت 377 فٹ لمبی بھول بھلیاں ہیں جو کہ ہمسفائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع ہے۔

image

گلیور، ایک عمارت کی چھت سے بندھا ہوا

بچوں کے لیے بنائے جانے والے دنیا کے سب سے عجیب کھیل کے میدانوں میں سے ایک میدان اسپین کے شہر Valencia میں واقع ہے۔

image

اس میدان میں متعدد سلائیڈز خفیہ راستے اور والدین کے بیٹھنے کے لیے ایک وسیع ترین بینچ موجود ہے، اس میدان کا ڈیزائن کسی امیوزمنٹ پارک کی مانند ہے۔

خلائی بلی

بلی کی شکل کا یہ ڈیزائن تقریباً 9 ہزار سال پرانا ہے، ایک غلط نظریے کے مطاہق یہ ایک خلائی بلی ہے جو دوسری دنیا سے یہاں آئی ہے۔

image

یہ مقام درحقیقت دنیا کا خشک ترین مقام ہے جسے اٹاکاما صحرا کے نام سے جانا جاتا ہے اور گزشتہ کئی صدیوں سے یہاں بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں گرا۔

آرٹ کا نمونہ نہیں نمک کی فیکٹری

یہ نائجر کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا منِظر ہے جہاں 50 خاندان آباد ہیں۔

ان کا ذریعہ معاش مٹی کے تالابوں سے نمک نکالنا ہے۔ ہر تالاب پانی سے بھر جاتا ہے جس میں نمک والی خاص مٹی رکھی جاتی ہے۔

image

اس کے بعد نمکین پانی کو فلٹر کر لیا جاتا ہے، پانی کے بخارات بنتے ہی نمک کے کرسٹل نظر آتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں