Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا میں پائے جانے والے نایاب ٹائیگرز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بھارت کے میور بھنج ضلع میں سملی پال ٹائیگر ریزرو سیاہ ٹائیگرز کے لیے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

سیاہ ٹائیگرز نایاب ہیں کیونکہ جینیاتی تغیر کی وجہ سے ان کی جلد پر سیاہ پٹیاں زیادہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے جِلد پر سیاہ رنگ کا غلبہ ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فاریسٹ سروس  (آئی ایف ایس) کے افسر رمیش پانڈے نے سملی پال ٹائیگر ریزرو میں کیمرے میں دیکھے گئے کالے ٹائیگر کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ سمیلی پال ٹائیگر ریزرو، اوڈیشہ وہ واحد جگہ ہے جہاں ہمیں جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کالے رنگ کے ٹائیگرز نظر آتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سملی پال میں شیروں کی آبادی پچھلے چار سالوں کے مقابلے میں دوگنی ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ادارے نے 31 جولائی کو رینجر ڈے کے موقع پر کہا تھا کہ ہمارے عملے کی محنت، عزم، لگن اور اعلیٰ قربانیاں نتائج میں نظر آتی ہیں۔ 2018 کی مردم شماری کے مقابلے میں ایسے ٹائیگرز کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

ٹویٹر صارف کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رمیش پانڈے نے بتایا کہ جینیاتی تغیر (mutation) ایک ایسا عمل ہے جو جانداروں کے ڈی این اے میں ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اندرون جسم یا باہر دائمی تبدیلی رونما ہوجاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں