Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنجے دت کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام وائرل

بالی وڈ کے اداکار سنجے دت نے نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی تریشالہ دت کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کر دیا۔

اداکار سنجے دت نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں تریشالہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’میری شہزادی آپ کو سالگرہ کی مبارکباد قبول ہو، خدا تمہیں خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔‘

سنجے دت نے مزید تحریر کیا ’تہمیں بڑھا ہوتا دیکھ کر میرا دل فخر محسوس کرتا ہے، تم میری زندگی کا چمکتا ستارہ ہو۔

میں ہر اس لمحے کا شکر گزار ہوں جو ہم اکٹھے گزارتے ہیں، ایک بار پھر سالگرہ کی مبارکباد، میری شہزادی۔

ساتھ ہی اداکار نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھنا میں تمہیں کتنی محبت کرتا ہوں۔

سنجے دت کی یہ پوسٹ ویڈیو کی شکل میں ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے جہاں خوبصورت نوٹ تحریر کیا وہیں اپنی اور تریشالہ کی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں۔

سجنے دت کی اس پوسٹ کے جواب میں تریشالہ نے بھی والد سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیڈی آئی لَو یو۔

واضح رہے کہ 35 سالہ تریشالہ اداکار سنجے دت اور آنجہانی ریچا شرما سنجے دت کی پہلی بیوی کی بیٹی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں