آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک وسائل سے مالا مال ہے۔
اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک وسائل سےمالامال ہے، مایوسی نہیں پھیلانی چاہیے۔
پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے پرامید ہیں۔۔ ملک وسائل سے مالا مال ہے۔۔ ہمیں مایوسی نہیں پھیلانی چاہیے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو#BOLNews #ArmyChief pic.twitter.com/t9tlqJtffO
— BOL Network (@BOLNETWORK) August 14, 2023
جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے تابناک مستقبل کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے پرامید ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔
افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے،آرمی چیف
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، یہ پیغام دو قومی نظرئیے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں ، پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی جبکہ ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ عوام اور افواج پاکستان میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش، تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے، ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے، میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قومی فوج ہونے کے ناطے پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلیئے پُر عزم ہے، قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔
جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا کیونکہ یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ضمن میں مختلف قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ہم نے عظیم جدوجہد سے آزادی حاصل کی اس کی حفاظت بھی کرنا جانتے ہیں، کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ پاکس


















