Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے 10 ارب روپے تک آمدنی متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا حقوق کی فروخت سے 8 سے 10 ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔

پی سی بی کو آئندہ مہینے میں چند اہم فیصلے کرنے میں جن میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا حقوق کی فروخت شامل ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کو میڈیا حقوق کی فروخت سے 8 سے 10 ارب روپے آمدنی متوقع ہے جب کہ دو چینلز اس میں شامل ہونے کے لیے کوشاں ہیں لیکن ان میں سے ایک چینل ماضی میں عدم ادائیگی کی وجہ سے بلیک لسٹ ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایک تیسرا پاکستانی چینل بھی اس دوڑ میں شامل ہے جو غیر ملکی ادارے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بولی میں شامل ہونے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

پی سی بی کو پروڈکشن رائٹس دینے کا کام بھی سونپا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو کمپنیاں مقابلے میں شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی نشریاتی حقوق کے لیے ایک غیر ملکی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

عموماً رائٹس کی فروخت سے قبل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ مارکیٹ ریسرچ بھی کرائی جاتی ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ابھی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے یا نہیں۔

ماضی میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا حقوق الگ فروخت کیے جاتے تھے لیکن اس بار کی پالیسی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس ہیں کہ اہم کنٹریکٹس سے قبل کئی سابقہ آفیشلز نے پی سی بی میں انٹری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں