قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا بیٹے کی شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم رواں برس نومبر میں ورلڈ کپ کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا نام ٹرینڈ میں شامل ہوگیا تھا اور ان کے چاہنے والے ابھی سے اپنے پسندیدہ کرکٹر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے تھے۔
تاہم اب بابر اعظم کے والد نے بیٹے کی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ بابر اعظم کی تمام تر توجہ ابھی کرکٹ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر کی اولین ترجیح اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بلند کرنا ہے۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ مداحوں کو اپنے ہیرو کو دولہا کے لباس میں دیکھنے کے لیے کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















