نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آج بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے نئی حلقہ بندیاں کرنےکی تجویز دی اور الیکشن کمیشن حکام نے حلقہ بندیوں پر مذید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے جلد دوبارہ اجلاس بلا کر حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی ہے، نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی۔


















