کراچی: سندھ حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت فی من 425 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شگر ملز مالکان 15 نومبر سے کریشنگ شروع کرنے کے پابند ہوں گے۔
چند روز قبل سابق مشیر زراعت منظور وسان نے گنے کی سرکاری فی من قیمت 425 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد گنے کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاشتکار رہنماؤں نے گنے کی فی من قیمت 450 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جبکہ شگر ملز مالکان نے گنے کی قیمت فی من 425 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی۔
شگرملز مالکان کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت جو پنجاب مقرر کرے وہی سندھ حکومت مقرر کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















