بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پرپوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ عالیہ کو مختلف لباس میں فوٹو شوت کرواتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
رواں سال 14 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ کو اسپتال میں موجود اپنا الٹراساؤنڈ کروتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














