رجسٹرارآفس کا کہنا ہے کہ جج کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق کوئی خط اسلام آباد پولیس سے موصول نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کے اسلام آباد پولیس کےخط کی کی تردید کردی۔
رجسٹرارآفس لاہور کا کہنا ہے کہ جج کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق کوئی خط اسلام آباد پولیس سے موصول نہیں ہوا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا تھاکہ سول جج سے تفتیش کے لیے ہاٸی کورٹ سے اجازت مانگی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے دعوی کے برعکس ابھی تک مراسلہ ہاٸی کورٹ کو موصول نہیں ہوا۔
گزشتہ روز ہاٸی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلے دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دعوی کیا تھا، خبر پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















