Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول و بجلی کی قیمتوں سے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا

لاہور: پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے ستائے عوام کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، سردیوں سے قبل گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گیس مل سکے گی۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ صبح 6 بجے سے 9 بجے تک اور دوپہر 12 سے 2 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق شام 6 سے 9 بجے تک آئے گیس آئے گی جبکہ باقی ٹائم لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

اس سے قبل ایس ایس جی سی کی جانب سے ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 12 سے 27 اگست تک کراچی میں گیس کی سپلائی میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

 اوجی ڈی سی ایل نے کنڑ پاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کر دیا ہے۔ گیس فیلڈ کی 16 دنوں کے لیے تین مراحل میں 12 سے 27 اگست 2023 تک مینٹیننس کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں