Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پاکستانیوں کیلئے بری خبر

ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد  مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں