Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کے15 سال کی حکومت کےوائٹ پیپرکی بجائے بلیک پیپرلائیں گئے، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپرکی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔

حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے براہ راست عوام کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔ لیکن پولیس تحفظ کی بجائے اپنے اپنی پوسٹنگ کراتے پھر رہے ہیں۔ ہم اس لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ نئے آئی جی صاحب سے امید ہے اس جانب سخت احکامات کریں گئے۔  گزشتہ پندرہ سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے انھوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تباہی مچائی ہے۔  ہم پیپلز پارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپر کی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قبضہ میئرکراچی صرف سوشل میڈیا پر مصروف ہے، سوشل میڈیا چھوڑو اور اسٹریٹ لائٹ لگوائیں۔ نگراں وزیراعلی سندھ اس شہر کی طرف دیکھیں اوراس لاوارث شہر کا خیال کریں۔

انھوں نے کہا کہ اب بھی شہرمیں یوسی آفس اور ٹاؤن آفس کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ میئرصاحب بتائیں کہ ایڈمنسٹریٹرہوتے ہوئے بھی شہرمیں گٹر کے ڈھکن کیوں نہیں لگائے گئے۔ شہرمیں اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جب تک شہر میں ٹرانزیشن پیریڈ ہے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ ہم احتجاج کریں۔ ہم صرف جماعت اسلامی کے چیئرمین کو اختیارات دینے کی بات نہیں کررہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو بھی اختیارات ملنے چاہئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں