Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی اردو یونیورسٹی میں فیسوں کےاضافے پرطالبِ علم کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں فیسوں کےاضافے پرطالبِ علم کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں فیسوں کے اضافے کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ نے طالب علم مزمل کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار طالب علم مزمل نے مؤقف اپنایا کہ اردو فیڈرل یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا، قانون کے مطابق سالانہ زیادہ سے زیادہ دس فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار طالبِ علم سے پوچھا کہ کوئی نوٹیفکیشن یا آرڈر ہے فیسوں کے اضافے سے متعلق؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ نوٹیفیکیشن نہیں زبانی کہا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ زبانی کلامی بات پر کس کو نوٹس کرسکتے ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ یونیورسٹی کو نوٹس کرکے پوچھا جاسکتا ہے۔

طالبِ علم درخواست گزار نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے دیگر شعبوں کے فیسوں میں اضافہ کیا ہے، فیسوں کے اضافے سے غریب طلبہ کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں