Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 1دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جھڑپوں کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ مارا جانے والا دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں