فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ کی ٹیم میں 2 بورڈ ممبران کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ممبر ایڈمن ندیم حسین رضوی اور ممبر کسٹم آپریشن زیبا ہے اظہر کو تبدیل کیا جائے گا، تاہم ممبر کسٹم آپریشن کیلئے مکرم جاہ انصاری سمیت دیگر ناموں کی تجاویز زیرغور ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موجودہ ممبر کسٹم آپریشن زیبا حئی اظہر کو ممبر لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر جلد نئے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیں گے۔
ایف بی آر کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ ایف بی آر میں نئی ٹیم تشکیل کرنا چاہتے ہیں، نئی ٹیم تشکیل دے کر ٹیکس کلیکشن اور ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















