Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات

نگران وزیر خزانہ شمشماد اختر اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ایکسچینج ریٹ، پاور سیکٹر اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ پر بات چیت کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں نگران وزیر خزانہ نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مصنوعی پالیسی نہیں اختیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو یقین دہانی کرائی کہ ایکسچینج ریٹ مارکیٹ خود تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شمشماد اختر نے آئی ایم ایف حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ٹیرف ریٹ کو بڑھایا گیا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک محدود کیا جائے گا، پاور سیکٹر گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سبسڈیز کو ختم کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پہلے سے طے شدہ اسکیم پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، تاہم آئی ایم ایف حکام نے وزیر خزانہ سے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کے بارے میں مطالبہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر خزانہ شمشماد اختر نے اقتصادی جائزہ شروع ہونے سے قبل شرائط پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔