Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولی میں کتنی رقم کم ہوگی؟ آئی ایم ایف کا استفسار

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے استفسار کیا ہے کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولی میں کتنی رقم کم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوگیا ہے، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے جولائی میں ٹیکس وصولی پر بریفنگ حاصل کی اور ایف بی آر کا مالی سال 2022-2023 کے ہدف پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ہدف کے حصول میں ناکامی کی وجوہات پر سوالات و جوابات کیے اور موجودہ مالی سال کے اہداف کے حصول کے لئے اسٹرٹیجی پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایف بی آر نے بریفنگ دی کہ رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرلیا جائیگا، تاہم ستمبر میں ہونے والی میٹنگ میں رواں مالی سال وصولیوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے استفسار کیا کہ اگر بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولیوں میں کتنی رقم کم ہوگی، بجلی کے بلوں میں ریلیف ٹیکس کم کردینگے یا کسی اور مد سے یہ رقم نکالیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا نگران وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کا ایک اور سیشن ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں