ایشیاکپ کے دوسرے میچ میں آج سری لنکا اور بنگلادیش مد مقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ بی میں شامل سری لنکا اور بنگلادیش آج ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں پالیکیلے میں مدمقابل آئیں گے۔
دونوں ٹیمیں اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر ایشیا کپ میں شرکت کررہی ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ۔
ہائبرڈ ماڈل میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















