Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جڑانوالہ سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب کو 2 ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے جڑانوالہ سانحے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست پر آئی جی پنجاب کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے جڑانوالہ سانحے پر جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان کے وکیل شہباز سرویہ نے اپنے دلائل دیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرتشدد ہجوم نے 25گرجاگھروں اور مسیحیوں کےدو سوگھروں کو آگ لگائی، سانحے میں آسمانی صحائف اور مقدس اوراق کونقصان پہنچا۔

درخواست گزار نے کہا کہ مسیحیوں نے موقع سے بھاگ کراپنی جانیں بچائیں۔ سانحے کےبعد سے اب تک مسیحی برادری عدم تحفظ کاشکار اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وقوعہ کی عدالتی انکوائری کرانے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی گرفتاریوں کا حکم دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ مسیحی برادری کے نقصان کے ازالے کا حکم دیتے ہوئے رہورٹ طلب کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں