Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماضی میں نہیں جانا چاہتے، انشاءللہ ایشیا کپ جیتیں گے، نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ  ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے، انشاءللہ ایشیا کپ جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ  کا کہنا تھا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے،  ٹیم  بھی اس وقت بھرپور فارم میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی انڈیا سے میچ میں کافی دن ہیں، ابھی کل والے میچ پہ فوکس ہے۔ ہم ہر ٹیم کو پروفیشنل ہی لیتے ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ بار بار سفر کرنا آسان نہیں مگر جو شیڈول بنا ہے اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہے۔ پاکستان کی کنڈیشن سری لنکا سے مختلف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بولر کی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ اگر ایک بولر وکٹ لے رہا ہو تو کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے اینڈ سے رن روکے جائیں۔

نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان فائنل ضرور کھیلے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں